بُدھ کے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں آج رات اور کل تیز ہواؤں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج رات بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث مردان، صوابی، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گجرات کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر ،سوات، کوہستان، بٹگرام، بونیر، نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان، ابیٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ ، مہمند، خیبر، باجوڑ، کوہاٹ، پاڑا چنار اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، اٹک ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےفیسوں کے حوالے سے بڑی خبر