چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا

Oct 30, 2025 | 19:36:PM
چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا
کیپشن: چلغوزے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فراز رمضان) ملتان میں چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی،سردیوں کا مقبول میوہ چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پچھلے سال 16 ہزار روپے کلو ملنے والا چلغوزہ اب 8 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔

دکاندار کاکہنا تھا کہ اس سال چلغوزہ کی فصل وافر ہے،جس کی وجہ سے  ریٹ آدھے ہو گئے ہیں،چلغوزے کی قیمت کم ہوتے ہی مارکیٹوں میں بہار آ گئی۔

شہری کاکہناتھا کہ سستا چلغوزہ، سردیوں کی محفلوں کا لازمی حصہ بننے لگا، پچھلے سال سوچ کر خریدتے تھے، اب کھل کر لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے دہشتگردی ،فیلڈمارشل عاصم منیر کا دوٹوک اعلان