پیپلز پارٹی نے آغا سراج درانی کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر درخواستیں طلب کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز جمالی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے سندھ سے خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 09 کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 09 کے لئے 04 نومبر تک درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں،سندھ اسمبلی کی نشست کیلئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار 50 ہزار روپے کے پے آرڈر ارسال کریں، بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل کے نام درخواستیں ارسال کریں، درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں،
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹی فکیشن کے مطابق پی ایس 09 پر ضمنی انتخابات 14 دسمبر کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛برآمدات میں اضافہ پر زور