حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس میں جانےکے لئے درخواستیں طلب

Sep 09, 2026 | 22:59:PM
حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس میں جانےکے لئے درخواستیں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)   وزارتِ خارجہ نے بھارت میں حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس میں جانےکے لیے پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 

پاکستان میں امیر خسرو کے بہت سے عقیدتمند ہیں جو ان کے مزار پر جانا سعادت سمجھتے ہیں اور ان کے عرس کا انتظار کرتے ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے امیر خسرو کے عرس میں جانے کے خواہشمند زائرین کو لئے اپنی ویب سائٹ پر موجود مخصوص  زیارت درخواست فارم مہیا کر دیئے ہیں۔ ویب سائیت پر یہ زیارت فارم پر کر کے درخواستیں 25 ستمبر تک سیکشن آفیسر (زیارت) کے دفتر میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔  اگر درخواستین زیادہ ہوئیں اور  زائرین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی ضرورت پیش آئی تو 23 اکتوبر کو قرعہ اندازی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے:  القاعدہ بی ایل اے اور طالبان پاکستان کا نیکسس، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے 

حضرت امیر خسروؒ کا سالانہ عرس 22  مارش سے 29 مارچ 2027 کے دوران کو نئی دہلی، بھارت میں ہو گا۔

عرس کے آغاز کی حتمی تاریخ پاکستان ہائی کمیشن، بھارت سے تصدیق ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

عرس میں شرکت سے متعلق دیگر تفصیلات، شرائط و ہدایات زیارت درخواست فارم میں درج ہیں۔ 

مزید معلومات وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ www.mora.gov.pk سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔