نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛برآمدات میں اضافہ پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس اقتصادی سفارت کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے مجموعی حکمتِ عملی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقد کیا گیا،اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے بعد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا حصول بہتر بنایا جائے،انہوں نے یورپی یونین سمیت دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اجلاس میں وفاقی وزراء برائے تجارت اور قانون و انصاف شریک ہوئے،معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی امیدوار کامیاب، مدمقابل نے کتنے ووٹ لئے؟تفصیل جانیے