کے پی کے کی سینیٹ کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

Oct 30, 2025 | 17:20:PM
کے پی کے کی سینیٹ کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
کیپشن: کے پی کے اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم ذیشان نے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب واضح اکثریت سے جیت لیا ہے ۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے  جبکہ اپوزیشن کے امیدوار تاج آفریدی نے 45 ووٹ حاصل کئے ۔جبکہ ایک ووٹ Invalid قرار دیا گیا۔مجموعی طور پر 137 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

 اکرم خان درانی ، محمد نثار، ارباب محمد عثمان،علی ہادی فرزانہ شیرین، نادیہ شیر خدیجہ بی بی اور شاہدہ وحید نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

ووٹنگ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی ۔صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیئے ۔

خیبر پختونخوا کے کُل 145 ارکانِ اسمبلی سینیٹ کی اس نشست کے لیے ووٹ دینے کے اہل ہیں، جبکہ کامیابی کے لیے کم از کم 75 ووٹ درکار تھے ۔

مذکورہ سیٹ شبلی فراز کے نا اہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کی مختصر کابینہ آج تشکیل دیئے جانے کا امکان