خیبر پختونخوا کی مختصر کابینہ آج تشکیل دیئے جانے کا امکان

Oct 30, 2025 | 16:26:PM
خیبر پختونخوا کی مختصر کابینہ آج تشکیل دیئے جانے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی مختصر کابینہ آج تشکیل دینے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مشاورت کے بعد 10 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں 8 وزراء، ایک سپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہے۔
کابینہ میں معاون خصوصی کو اطلاعات کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن میں مزید فیچرز متعارف کرا دئیے
سابق صوبائی وزیر مینا خان نے تصدیق کی ہے کہ مختصر کابینہ آج تشکیل دی جا رہی ہے، بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا لیکن فوری طور پر کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تھی،اس حوالے سے  وزیراعلیٰ کا موقف تھا کہ کابینہ کی تشکیل کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔