نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن میں مزید فیچرز متعارف کرا دئیے

Oct 30, 2025 | 16:16:PM
نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن میں مزید فیچرز متعارف کرا دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کلیم اختر )نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن میں مزیدنئے جدید فیچرز متعارف کرا دئیے۔
شہری اب گھر بیٹھے بچوں کی پیدائش، نکاح، طلاق اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
نادرا نے لوکل گورنمنٹ پنجاب کے اشتراک سے براہِ راست سرٹیفکیٹ اجراء کا نظام شروع کر دیا ہے،اس کے علاوہ شہری نائیکوپ، ایف آر سی، وراثتی اور چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
نئی سہولت کے بعد شہریوں کو یونین کونسلز کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی،مختلف سرٹیفکیٹس کے اجراء کا دائرہ کار جلد پورے پنجاب تک بڑھایا جائے گا،نئی ڈیجیٹل سہولت عوام کو وقت، اخراجات اور سفری مشکلات سے نجات دلائے گی۔

نادرا اور لوکل گورنمنٹ کا اشتراک شہری سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے،پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد فیچر کو ملک بھر میں وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔