مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی تدفین کردی گئی

Oct 30, 2023 | 18:59:PM
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی تدفین کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی تدفین کر دی گئی،عاصم جمیل کی تدفین انکے آبائی علاقے رئیس آباد تلمبہ میں کی گئی، مولانا طارق جمیل کے دینی مدرسہ سے ملحقہ جگہ خاندانی قبرستان کیلئے مختص کی گئی ہے،مرحوم عاصم جمیل کی دو کزنوں اور بہنوئی کے پہلو میں تدفین کی گئی ہے۔

قبل ازیں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کا نماز جنازہ  ادا  کی گئی ،نماز جنازہ میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے  شرکت کی ،معروف ڈاکٹر شہریار نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی ،سابق ایم پی اے عامر حیات ہراج،سابق ایم این اے اسلم بودلہ ،سابق ایم پی اے بابر جاپانی ،سابق ایم پی اے رانا سلیم حنیف ،آر پی او ملتان  کیپٹن ریٹائرڈ سہیل احمد ،ایڈیشنل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب اور ڈی پی او خانیوال ،ڈی سی خانیوال  نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

مرحوم عاصم جمیل کی نماز جنازہ آبائی گاؤں رئیس آباد تلمبہ میں ادا کی گئی ، مولانا طارق جمیل ے نماز جنازہ خود پڑھائی، جنازہ گاہ میں عوام کا جمے غفیر موجود تھا، مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں اپنے ورکروں بھائیوں اور دوستوں کا شکر گزار ھوں آپ میرے غم میں شریک ھوئے،ان کا کہناتھا کہ میرا بیٹا غریبوں کا ہمدرد تھا ، عاصم غریبوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھاتا تھا ،موت کو ہر وقت یاد رکھنا چاہیے، اس بچے نے علاقے میں بہت کام کئے ،بہت کم والدین کو  ایسی اولاد ملتی ہے، واقعہ کربلا بہت بڑی تسلی ہے ،جوان بیٹے کی موت میرے لئے بہت بڑا صدمہ ھے، عاصم اپنی ماں سے کہتا تھا کہ امی مجھے اللہ سے ملنا ہے ۔

مولانا طارق جمیل  بیٹے کی نماز جنازہ کیلئے جمع لوگوں سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ  اللہ کی تقدیر غالب ھوتی ھے ،تینوں بیٹوں میں سب سے لائق  عاصم بیٹا تھا،اللّٰہ اولاد کے صدمے میں سب کو بچائے ،میرے بیٹے کے جنازے میں عوام کا جمے غفیر ہے ، میری 52 سال کی زندگی علما کرام میں گزری، میرا بچہ دو دو گھنٹے مجھ سے بات کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی