خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی 

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی 

Oct 30, 2023 | 20:38:PM
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا ،تاہم صوبے کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا،شام یا رات میں دیر، چترال اور سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،مری ، گلیات اور گردونواح میں سرد رہے گا،صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں بھی موسم کی صورتحال کچھ ایسی ہی متوقع ہے، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر 250 روپے، پیٹرول کی قیمت 200 ؟ بڑے فیصلے