گورنرراج لگانا چاہتےہیں توآج ہی لگا دیں، ردعمل انہیں پتا چل جائےگا: شفیع جان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صوابدیدی اختیار ہے،گورنرراج لگانا چاہتے ہیں تو آج ہی لگا دیں۔
شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشتگردوں سےکوئی گٹھ جوڑ ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں، کئی بار گورنر نے خود کہا اور وفاقی وزیر بھی کہتے رہےہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، آج دوبارہ کسی ایجنڈے کے تحت یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا