خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

Nov 30, 2025 | 22:23:PM
 خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں  گورنر راج کی خبروں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل بھی آگیا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں نئی نہیں، شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی بارگورنر نے خود کہا،وفاقی وزیر بھی کہتے رہے ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں،یہ ایک وزیرِ اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج دوبارہ کسی ایجنڈے کے تحت یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے اگر وزیرِ اعلیٰ کے خلاف منشیات یا دیگر الزامات متعلق ثبوت ہیں تو ثابت کریں۔

اُن کا کہنا ہے کہ اگر یہ ایسے الزامات لگا رہے ہیں تو خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کو ہتکِ عزت کا دعویٰ کرنا چاہیے، صوبے کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی پارٹی کے مینڈیٹ کو چھینیں گے تو یہ مناسب نہیں ہو گا، اگر یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں توکر کے دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں :  امیرحیدر ہوتی کا نام پیش کرنا حکومتی حصہ داروں کی ذہنی اختراع ہے، اے این پی