مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مسلح افراد کا حملہ، تین اہلکار زخمی،ویڈیو بھی سامنے آگئی

حملے میں اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ کے تین اہلکار زخمی

Nov 30, 2023 | 18:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مسلح افراد نے  اسلام آباداور پنجاب وائلڈ کی ٹیم پر حملہ کر کے   تین اہلکاروں کو زخمی کردیا، واقع کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق  مسلح ملزمان مارگلہ ہلز نیشنل پارک منگیال گلی میں ہرن کا شکار کرنے کی کوشش کررہے تھے،اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف کی ٹیم نے مسلح افراد کو شکار کرنے سے منع کیا، جبکہ ملزمان کے شور مچانے پر ان کے 20مزید ساتھی بھی آگئے،ملزمان نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کرکے تین اہلکاروں کو زخمی کردیا ۔

مینجمنٹ بورڈ کے مطابق  ملزمان نے موبائل فون چھینے اور سرکاری گاڑی کے ٹائر سے ہوا بھی نکال دی ، واقع کی ویڈیو بھی سامنے آگئی،فوٹیج میں ملزمان کے ہاتھوں اسلحہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا