وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی سوراب حملے کی مذمت،شہید اے ڈی سی ہدایت بلیدی کو خراج عقیدت

May 30, 2025 | 22:53:PM
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی سوراب حملے کی مذمت،شہید اے ڈی سی ہدایت بلیدی کو خراج عقیدت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی سوراب حملے کی مذمت،شہید اے ڈی سی ہدایت بلیدی کو خراج عقیدت

(اویس کیانی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوارب، بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کی جانب سے بینک،معصوم شہریوں اور انتظامیہ کے افسران پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے دہشت گردوں سے اپنے علاقے کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی ہے۔وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم و نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا. شرانگیزی میں ملوث بزدل دھشتگردوں کا معصوم شہریوں اور انکی املاک پر حملہ انکی عوام دشمن اور بلوچستان کی ترقی کے خلاف سوچ کی کھلی و واضح عکاسی ہے. دہشت گردوں کے ارض وطن سے صفائے تک انکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی نے دہشت گردوں کے سے لڑتے ہوئے بہادری کی اعلی مثال قائم کی.پوری قوم کی ہمدردیاں ہدایت اللہ بلیدی شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں.افواج پاکستان بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والی پراکسیوں کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.بھارتی سر پرستی میں ارض وطن میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِ اعظم کی واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے.

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سوراب میں   فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں  کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاور  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہید افسر ہدایت بلیدی نے جان دے کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہشہید افسر ہدایت بلیدی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید افسر ہدایت بلیدی کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے  بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سرکاری افسر پر حملہ اور املاک کو آگ لگا کر ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔بزدل دشمن ہر محاذ پر شکست کے بعد سافٹ اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی  کوششوں کو جھٹلانے لگا، ششی تھرور  کامسلسل واویلا