بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کوششوں کو جھٹلانے لگا، ششی تھرور کامسلسل واویلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا،ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں،امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا، یہ ثالثی نہیں۔ ششی تھرور نے اس بات کا اعترا ف کیا کہ "ہم نے امریکہ کو کئی فون کالز تو ضرور کیں، مگر یہ ثالثی نہیں تھی"ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ہیں۔بھارتی رہنما مسلسل واویلا کر رہے ہیں کہ "ہم نے کبھی امریکہ اور ٹرمپ کو ثالث کے طور پر نہیں تسلیم کیا"۔

ذرائع کے مطابق معرکہ حق کے دوران بھارت نے اپنی بے بسی چھپانے کے لیے امریکہ سے سیزفائر کی مدد مانگی تھی، تاہم بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ امریکی صدر ثالثی کے دعوے دار نہیں ہو سکتے
اس حوالے سےدفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کا بیان منافقت پر مبنی ہے، درحقیقت بھارت نے ہی امریکہ کو ثالثی کے کردار کی درخواست کی تھی ، بی جے پی ششی تھرور کی اہلیہ کے قتل کیس کو بطور بلیک میلنگ استعمال کر رہی ہے۔مودی سرکار کی ایما پر ششی تھرور عالمی سطح پر مخصوص بیانیہ بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے اہم رہنما کارکنوں سمیت گرفتار