روزہ دار خاتون کا عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال ،شوہر نے جذباتی پیغام جاری کر دیا

Mar 30, 2023 | 23:49:PM
روزہ دار خاتون کا عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال ،شوہر نے جذباتی پیغام جاری کر دیا
کیپشن: خانہ کعبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصر سے تعلق رکھنے والی روزہ دار خاتون عمرے کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری خاتون ہب القبانی روزے کی حالت میں طواف ادا کرنے میں مصروف تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ خانہ کعبہ کے سامنے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑے ہیں۔
 سوشل میڈیا پرمرحومہ ہب القبان کے شوہر ڈاکٹرعبد المنعم الخطیب نے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار خاتون تھی۔رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں زائرین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور گاڑیوں کےپرکشش نمبرز لگوانے والوں کیلئے خوشخبری