پنجاب آئی ٹی بورڈ نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کےپرکشش نمبرز لگوانے والوں کیلئے خوشخبری سنا دی

Mar 30, 2023 | 22:47:PM
پنجاب آئی ٹی بورڈ نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کےپرکشش نمبرز لگوانے والوں کیلئے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو دل کش نمبر لگوانے والے شہریوں کو پنجاب آئی ٹی بورڈ  نے خوشخبری سنا دی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا ہےکہ پی آئی ٹی بی کی ای آکشن ایپ پر 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد خواہشمند افراد نے رجسٹریشن حاصل کر لی، ای ایپ کی بدولت گھر بیٹھے موٹروہیکلز کے پرکشش نمبرز حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

موٹروہیکلز کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کیلئے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد خواہشمند افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں، اب تک 1 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں منظور ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 34 ہزار نمبر سسٹم کے تحت جاری کئے جا چکے ہیں ، فیس کی ادائیگی کیلئے سسٹم کو ای پے پنجاب سے بھی منسلک کیا گیا ہے اور محکمہ ایکسائز کو اس مد میں اب تک 79 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔

 آن لائن سسٹم سے گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول ممکن ہو گیا ہے، سسٹم کے تحت کار، موٹر سائیکل، کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی کی جاتی ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن سسٹم پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ آن لائن سسٹم میں ٹیکس کیلکولیٹر اور وہیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی دی گئی ہے۔