میکسیکو میں گدھوں کا فیسٹیول سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں گدھوں کے فیسٹیول منعقد ہوا، مالکان اپنے گدھوں کو ماڈلز اور ہیروز کی طرح سجا کر لائے تھے، فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی.
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے دیہی قصبے میں دل کو چھو لینے والا فیسٹیول منعقد ہوا جس کا مقصد گدھوں کی انسانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
اس فیسٹیول میں بچوں، بڑوں، کسانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گدھوں کو نہ صرف سجا کر لایا گیا بلکہ خصوصی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
گدھوں کا فیسٹیول ہر سال کیریبین ساحلی علاقے سین اینتیرو میں منعقد ہوتا ہے جہاں گدھوں کو ان کی محنت، وفاداری اور دیہی زندگی میں کلیدی کردار کے اعتراف کے طور پر خصوصی مقام دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، اہم شخصیت پارٹی میں شامل
بچوں نے گدھوں کو رنگین کپڑے، پھولوں کے ہار، ٹوپیاں اوردیگر خوبصورت لوازمات سے سجایا، جب کہ کچھ نے اپنے گدھوں کے ساتھ ہم آہنگ لباس بھی پہنا۔ گدھے بھی جیسے جانتے ہوں کہ آج کا دن ان کے نام ہے وہ اطمینان سے پریڈ میں شریک ہوئے، تصویریں کھنچوائیں اور داد سمیٹی۔
فیسٹیول کے دوران موسیقی، لوک رقص، روایتی کھانے اور مقامی ہنر کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پریڈ کے اختتام پر ”بہترین سجے ہوئے گدھے“ کا مقابلہ بھی ہوا، جس میں جیتنے والے گدھے کو خصوصی انعام دیا گیا۔
منتظمین کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد نہ صرف ایک روایتی جانور کو سراہنا ہے بلکہ نئی نسل کو ان جانوروں کی اہمیت اور احترام سے بھی آگاہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی