وزیراعظم شہباز شریف سے سینٹورس مال کے مالک کی ملاقات،ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد بشیر چودھری)وزیراعظم شہباز شریف سے سینٹورس مال کے مالک سردار یاسر الیاس نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سردار یاسر الیاس کو اپنا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا،ملاقات کے دوران مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی ملاقات میں شریک ہوئے،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
سردار یاسر الیاس سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بھائی ہیں،ملاقات میں ملکی معیشت، سرمایہ کاری اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار یاسر الیاس کی پارٹی میں شمولیت کو مسلم لیگ ن کی بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی