ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ تاہم کشمیر ، بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی/وسطی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر موسلادھاربارش کی توقع ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہاکہ اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی پارہ ہائی۔۔۔ چودھری نثارکی ن لیگ میں شمولیت؟
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، لاہور،ملتان اوربھکرمیں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم موسی خیل ، بارکھان، خضدار، قلات،مستونگ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرا دیں
ادھرکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اٹک 34، اسلام آباد ایئرپورٹ 15، مری 08، سیالکوٹ سٹی 01،خیبرپختونخوا: کاکول 26، کالام 18، مالم جبہ 09، سیدو شریف 04، پٹن 03، پشاور سٹی ، بالاکوٹ 02،کشمیر: کوٹلی 17، مظفر آباد ایئرپورٹ 14، مظفر آباد سٹی 11، راولاکوٹ 06، سندھ: مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی، چلاس 43، بھکر اور بہاولنگر میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا،اہم رکن قومی اسمبلی پارٹی کو الوداع کہہ گئے