خیبر ُپختونخوا حکومت نے سوات واقعے پر غفلت برتی: گورنر کے پی
سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کرتے ہیں، وزیراعظم اور چودھری نثار میں ملاقات بڑے عرصے بعد ہوئی، چودھری نثار ن لیگ میں جاتے ہیں یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔
گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواحکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں واقعہ ہوا تو ریسکیو ادارہ کدھر تھا؟
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات کے نمائندے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، بلین ٹری پراجیکٹ آج کہاں ہے؟
مزید پڑھیں:سنگجانی جلسہ کیس, اسد قیصر کی ضمانت میں 6 اگست تک توسیع
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پیسہ کس بات کا لے رہا ہے؟ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیوں نہیں ہو رہیں؟
سوات واقعے میں کردار اداکرنے والے ہیرو انعام کے حقدار ہیں،گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ کرتی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے دونوں نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سیاحوں کی جان بچانے پر خراج تحسین پیش کیا اور دونوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جذبے کو سراہا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں کو بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے پر تعریفی شیلڈ پیش کی، نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے اور سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرتی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی میں کچھ سیاسی لو گ شامل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری نثار میں ملاقات بڑے عرصے بعد ہوئی، چودھری نثار ن لیگ میں جاتے ہیں یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔