فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Jun 30, 2025 | 17:25:PM
 فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیٹر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر  اور وزیر ٹرانسپورٹ  جاوید بٹ نے ملاقات کی جس میں انہوں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان  کیا۔

فریال تالپور سے  زرداری ہاؤس  کراچی میں ملاقات  کے دوران  چوہدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نےاپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت  پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی،چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ 

 سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھاتے رہنے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود  کا واحد سیاسی پلیٹ فارم   قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، جس کی قیادت اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،اس موقع پر  آزاد کشمیر کے وزیر و  پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز  اور  چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے۔