رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ساہیوال سے پی ٹی آئی کے آزادحیثیت سے منتخب ہونےوالے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ان کے آفس میں ملاقات کی،اس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے چوہدری عثمان علی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کوٹورازم برینڈ کے طور پر متعارف کروایا جائے،وزیراعظم
رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے اس موقع پر حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔