لاہور میں بل بورڈ گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ، بچہ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان )لاہور میں آندھی کے دوران بل بورڈ گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اہلیہ اور کمسن بچہ زخمی ہوگئے۔
لاہور کے علاقے شیراکوٹ کے بند روڈ پر بل بورڈ موٹر سائیکل سوار خاندان پر گر گیا، حادثے کے نتیجے میں شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی، لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی،زخمیوں میں شاہد کی اہلیہ 35 سالہ جمیلہ بی بی اور 3 سالہ بیٹا شامل ہیں۔
آندھی اور بارش کے باعث کینال روڈ، ماڈل ٹاؤن، سمن آباد اور دھرمپورہ سمیت مختلف علاقوں میں درخت گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔
ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے گرے ہوئے درختوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی ۔
یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی