شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی
کیپشن: دفعہ144
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی،ڈی سی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، عوامی مقامات پر تین سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور تمام داخلی خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سوات حادثہ: ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری