سوات حادثہ: ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری
کیپشن: سوات حادثہ: ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان )سوات میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 17 افراد حادثے کا شکار ہوئے جن میں سے 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔
ریسکیو 1122 سوات کے مطابق 4 افراد کو کامیابی سے زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے،12 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک بچہ ابھی تک لاپتہ ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ریسکیو ٹیمیں جدید آلات کے ساتھ متاثرہ علاقے میں مسلسل آپریشن میں مصروف ہیں بکہ سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خود کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق