راولپنڈی بورڈ میں نویں جماعت کے امتحانات میں 184 سکولوں کا ایک بھی بچہ پاس نہیں ہوا

Sep 06, 2026 | 20:07:PM
 راولپنڈی بورڈ میں نویں جماعت کے امتحانات میں 184 سکولوں کا ایک بھی بچہ پاس نہیں ہوا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی بورڈ میں نویں جماعت کے امتحانات میں راولپنڈی کے 81 سرکاری سکولوں کا صفرفیصد  رزلٹ سامنے آیا ہے۔
 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت کے امتحانات میں 184 سکولوں کے نتائج صفر فیصد رہے، ان میں سے  81 سکول سرکاری ہیں۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے نویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ 2 ستمبر 2026 کو جاری ہوا تھا۔ راولپنڈی بورڈ کے 9th class/SSC Part-I کا نتیجہ پنجاب کے دوسرے بورڈز کے ساتھ 2 ستمبر کو صبح 10 بجے جاری کیا گیا۔راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں  کل امیدوار  121,739 تھے۔ کامیاب ہونے والوں کی تعداد  45,724 ہے۔  مجموعی کامیابی کا تناسب  37.56 فیصد ہے، تقریباً 62.44 فیصد امیدوار کامیاب نہیں ہوئے۔ لیکن صورتحال کا تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ  راولپنڈی بورڈ کی حدود میں 184 اسکولوں کا کامیابی کا تناسب صفر فیصد رہا۔

راولپنڈی کے 81 سرکاری سکولوں کا صفرفیصد  رزلٹ 
صفر فیصد نتائج والے سرکاری سکولوں میں ضلع  راولپنڈی پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔
ضلع وار صفر رزلٹ والے سکولوں میں سرکاری اور غیر سرکاری سکول ملا کر راولپنڈی کے  91 سکول،  اٹک کے 35،  چکوال کے 26،  جہلم کے 24،  مری کے 10،  تلہ گنگ کے  8 سکول ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا نویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان 

یہ بھی پڑھیئے:   نویں جماعت کے 7 لاکھ 53 ہزار 813 طلبہ و طالبات ناکام ہوگئے 
راولپنڈی کے میٹرک بورڈ میں نویں جماعت کے امتحان میں 81 سرکاری  سکولوں کی تو نشاندہی ہے لیکن یہ سامنے نہیں آیا کہ ان میں سے کتنے سکول کس ضلع کے ہیں۔ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ  صفر فیصد نتائج والے سرکاری سکولوں میں ضلع  راولپنڈی پہلے، اٹک دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔

راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں نویں جماعت کے سٹوڈنٹس کو بھیجنے والے تمام سرکاری سکولوں کی تعداد سامنے نہیں اس لئے یہ اندازہ نہیں کہ مکمل ناکامی سے دوچار ہونے والے اکاسی سکول ٹوٹل سرکاری سکولوں میں کتنے فیصد بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹرمیڈیٹ امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 

بہت بڑی تعداد میں سرکاری سکولوں کا رزلٹ صفر فیصد  آنے پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صفر فیصد نتائج والے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔