شہری خبردار!3 اگست تک لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ میں سیلاب کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے 3 اگست تک لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ہے، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ میں شہری سیلاب کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب میں ڈیگ نالوں میں طغیانی متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، مانہرہ، بٹگرام سمیت کئی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، باد سوات، اشکومن، بونی، ارکاری میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کا اندیشہ ہے، این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو پیشگی تیاری اور اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی