اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی

Jul 30, 2025 | 17:35:PM
 اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی نائن میں کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی ، آگ پر قابو پا لیاگیا۔ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی نائن میں کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ نے آگ کو  مکمل طور پر  بھجا دیا ہے ، تاہم عمارت کے اندر شدید دھواں تاحال موجود ہے۔عمارت سے دھواں نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے شیشے توڑے جا رہے ہیں۔آتشزدگی میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بڑی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کر لیا گیا