اسٹیٹ بینک کے شرح سود برقرار رکھنے پر بزنس کمیونٹی کے شدید تحفظات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کے فیصلے کو برقرار رکھنے پر بزنس کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی نے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دے دیا، نارتھ کراچی اور سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری، وناسپتی ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہماری اُمید سنگل ڈیجٹ تھی۔
ایف پی سی آئی سیمت تجارتی و صنعتی حلقے شرح سود میں جمود پر شدید مایوس ہیں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت اور مالی وسائل تک رسائی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم سطح پر ہے۔
خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں شرح سود زیادہ ہے، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے صدر فیصل معیز نے کہا کہ وزیراعظم شرح سود میں کمی کے لیے مداخلت کریں۔
شرح سود کو برقرار رکھنے پر بزنس کمیونٹی سراپا احتجاج ہے اور یہ بزنس کمیونٹی کے لیے ناقابل قبول ہے، سائیٹ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی نہ کر کے اسٹیٹ بینک نے بزنس کمیونٹی کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود برقرار رکھنا ناقابل فہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی