شیعہ علماء کونسل اور وفاقی حکومت کے درمیان زائرین کے معاملہ پر مذاکرات

زائرین سے متعلق اہم معاملے پر وفاقی کابینہ خصوصاً وزیراعظم کو آگاہ کروں گا، ریاض حسین پیر زادہ

Jul 30, 2025 | 17:56:PM
شیعہ علماء کونسل اور وفاقی حکومت کے درمیان زائرین کے معاملہ پر مذاکرات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات ،وفاقی حکومت اور شیعہ علماء کونسل پاکستان میں اربعین کیلئے بائے روڈ جانے والے زائرین کے معاملہ پر باضابطہ مذاکرات شروع  ہوگئے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زاد اور شیعہ علماء کونسل کے وفد کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں زائرین سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔شیعہ علماء کی جانب سے علامہ شبیر میثمی، زاہد علی اخونزادہ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر ہاؤسنگ ریاض پیر زادہ نے مذاکرات کئے،شیعہ علماء کونسل نے زائرین کو درپیش مسائل بارے وفاقی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر ریاض حسین پیر زادہ نے وفد کو بتایا کہ زائرین سے متعلق اس اہم معاملے پر وفاقی کابینہ خصوصاً وزیراعظم کو آگاہ کروں گا۔شیعہ علماء  کا کہنا تھا کہ ہزاروں زائرین کے ویزے لگ چکے، ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز بھی بک ہوچکے،  اسلئے پریشان ہیں۔وفاقی حکومت اور شیعہ علماء کے درمیان ہونیوالے مذاکرات میں متبادل راستوں سمیت دیگر تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی