نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات

Jan 30, 2026 | 22:48:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے خلیف خلیفوف سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق آذربائیجانی صدر کے نمائندے نے سی آئی سی اے کی صدارت کے تحت جاری اور آئندہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ پاکستان نے سی آئی سی اے میں آذربائیجان کے قائدانہ کردار اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  سی ایس ایس تحریری امتحانات کیلئے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری