سی ایس ایس تحریری امتحانات کیلئے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)سی ایس ایس 2026 میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 4 فروری سے شیڈول سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کے حوالے سے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں تحریری امتحان کے لئے رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے سے قبل تجدید کرائیں، زائد المیعاد شناختی دستاویزات امتحانی ہال میں داخلے کیلئے قبول نہیں ہوں گی، نیز، امیدوار امتحان کے آغاز سے 50 منٹ قبل لازماً اپنی نشست پر موجود ہوں، امتحانی ہال میں اضافی مواد، بشمول اسٹینسلز، لے جانے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی، ایف پی ایس سی کے مطابق امیدوار پہلے جاری کردہ ہدایات کے ساتھ اضافی ہدایات پر بھی مکمل عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری،محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیش گوئی