پنجاب میں موسم سرد، خشک، گلگت، بلوچستان، خیبر پی کے میں بارش، برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
رات میں چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش، ہلکی برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، نارووال، شیخوپورہ ،اوکاڑہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی رہے گی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین ، چاغی، نوکنڈی، دالبندین، گوادر،کیچ اور گردونواح میں ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش، ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک