ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کے اوقات میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کے اوقات میں توسیع کر دی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیڈرل بیورو آف ریوینیو ایف بی آر کی درخواست پر ہفتہ 31 جنوری کو ٹیکس وصول کرنے کے لیے بینکوں کے اوقاتِ کار میں توسیع کی ہے۔
ہفتہ 31 جنوری کو کھلی رہنے والی تمام بینک برانچز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔
این بی پی کی کسٹمز وصولی کرنے والی شاخیں بھی توسیع شدہ اوقات میں کھلی رہیں گی۔
اوور دی کاؤنٹر ٹیکس ادائیگی کی سہولت ہفتہ کو بھی دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کے لیے بجلی بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ
نِفٹ کلیئرنگ کے لیے ضرورت کے مطابق بینک برانچز کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
آن لائن ٹیکس ادائیگی کے ذرائع بلا تعطل فعال رکھنے کا حکم دیا ہے۔
انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس، اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز دستیاب ہوں گے۔