صنعتوں کے لیے بجلی بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اویس لغاری کا سوشل میڈیا پر پیغام آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صنعتوں کے لیے بجلی بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اویس لغاری نے کہا، ہماری حکومت کے اوائل میں یہ بوجھ 8روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا۔
اویس لغاری نے مزید کہا، محترم وزیراعظم پاکستان آپ کی رہنمائی میں یہ بوجھ آلحمداللہ آج صفر ہوگیا ہے۔ صنعتوں کے لیے بوجھ سے خاتمے سے ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 40 پیسے کمی ہوگی۔ مجموعی طور پر صنعتوں کیلیے بجلی اب تقریباً ساڑھے گیارہ سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی۔
محترم وزیراعظم پاکستان آپ کی رہنمائی میں پاکستان کی صنعت کے لیے بجلی کے بلوں میں 4.04روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیا یہ بوجھ ہماری حکومت کے اوائل میں 8.90روپے فی یونٹ تھا جو کہ آلحمداللہ آج صفر ہوگیا ہے
— Awais Leghari (@akleghari) January 30, 2026
صنعتوں کیلئے اس بوجھ کے خاتمے سے اب ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد…