فش پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے

Jan 30, 2026 | 15:31:PM
فش پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج ہم آپ کو مچھلی کا پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب بتا رہےہیں جسے آپ گھر میں بھی آسانی سے تیار کر سکتے ہیں۔

فش پلاؤ بنانے کیلئے درکار اجزا: بغیر کانٹے کی مچھلی آدھا کلو، چاول آدھا کلو، لیموں کا رس 2 بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، گھی 1 کپ، چوکور کٹی ہوئی پیاز 2 عدد، دارچینی 1 ٹکڑا، کالی مرچ5 سے 6عدد، تیز پات 2 عدد، لونگ 6 سے 7 عدد، چھوٹی اور بڑی الائچی2سے3 عدد، ہری مرچ 6 سے7 عدد، زیرہ، سیاہ زیرہ، ایک ایک چھوٹا چمچہ، کڑی پتہ چند عدد، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ۔

بنانے کا طریقہ: مچھلی میں نمک اور لیموں کا رس لگا کر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں۔ پھر نان سٹک پین میں دھیمی آنچ پر تلیں، اب ایک علاحدہ برتن میں تیل گرم کریں، پیاز ڈالیں، ساتھ ثابت گرم مصالحہ بھی شامل کریں۔ پیاز نرم ہو تو سفید زیرہ ڈالیں، ساتھ ہری مرچ بھی ڈال دیں، ادرک لہسن کا پیسٹ اور کڑی پتہ ڈالیں، پھر پانی شامل کریں، اُبال آنے پر بھیگے ہوئے چاول اور نمک ڈال دیں، اوپر سے پسا ہوا گرم مسالہ ڈال دیں، تیز آنچ پر پکائیں، پانی خشک ہو تو ڈھکن رکھ کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں، دم پر رکھنے سے پہلے فرائی کی ہوئی مچھلی چاولوں کے اوپر احتیاط سے رکھیں، 10 منٹ کے بعد نکالیں، رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔