لاہور میں بسنت کے تینوں روز پتنگ بازی کیلئے ہوا آئیڈیل ہوگی ، چیف میٹرولوجسٹ

Jan 30, 2026 | 15:15:PM
 لاہور میں بسنت کے تینوں روز پتنگ بازی کیلئے ہوا آئیڈیل ہوگی ، چیف میٹرولوجسٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت کے موقع پر لاہور میں بارش کے امکان کو رد کرتے ہوئے موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ہوا بھی پتنگ بازی کیلئے آئیڈیل ہوگی۔

 چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر  نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا اور بسنت کے لیے موسم بھی آئیڈیل ہوگا تاہم اس دوران  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوا بھی چلے گی، رات کو خنکی ہوگی اور درجہ حرارت کے  بڑھنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہری موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ 6 فروری سے 8 فروری تک پنجاب میں بسنت فیسٹیول منایا جائے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں خطرہ،ہائی الرٹ جاری