ویرات کوہلی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ غائب، مداح حیران

Jan 30, 2026 | 09:43:AM
ویرات کوہلی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ غائب، مداح حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اندور کے ہولکر سٹیڈیم میں شاندار سنچری سکور کی۔

اس اننگز کے بعد شائقین کرکٹ ان کی فارم میں واپسی کا جشن منا رہے تھے مگر اب گفتگو میدان سے ہٹ کر سوشل میڈیا پر آ گئی ہے۔

ویرات کوہلی اپنی خاندانی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتے ہیں اور عام طور پر مداحوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا ہی کا سہارا لیتے ہیں۔

تاہم انسٹاگرام پر 27 کروڑ 40 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والا ان کا اکاؤنٹ اچانک غائب ہو گیا، جس سے ان کے مداح حیرت زدہ ہوگئےہیں۔

29 جنوری 2026 کو انٹرنیٹ صارفین نے اچانک محسوس کیا کہ ویرات کوہلی کا انسٹاگرام پروفائل نہ تو نظر آ رہا ہے اور نہ ہی سرچ میں آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلوی سابق کپتان کی پی ایس ایل میں انٹری،سیالکوٹ سٹالیئنز کے ہیڈ کوچ مقرر

ان کی معمول کے پوسٹس اور تصاویر کے بجائے صارفین کویوزر از ناٹ فاؤنڈ کا پیغام دکھائی دیا۔

اس کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سکرین شاٹس وائرل ہونے لگے، جن میں ویرات کا ویری فائیڈ نام بھی ایک سادہ یوزرمیں تبدیل نظر آیا۔

 دوسری طرف اکاؤنٹس پر پوسٹس، فالورز اور فالوئنگ کی تفصیل مکمل طور پر غائب تھی۔

اس پیشرفت کی سب سے ممکنہ وجہ کسی تکنیکی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

29 جنوری کی رات تک ویرات کوہلی یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔