ساس کے میک اپ استعمال کرنے پر 2 بہوؤں نے ایک ساتھ طلاق مانگ لی

Jan 30, 2024 | 21:28:PM
ساس کے میک اپ استعمال کرنے پر 2 بہوؤں نے ایک ساتھ طلاق مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارت میں عجیب طریقے سے شادیاں ٹوٹنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ان وجوہات میں سے کچھ تو ایسی ہوتی ہیں کہ سن کر  ہنسی چھوٹ جائے ، ایسی ہی ایک وجہ اب سامنے آئی ہے جو کہ ایک ساتھ دو بہنوں  کے گھر اجڑنے کا باعث بنی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایک ہی گھر میں بیاہی گئی دو بہنوں نے  ساس کے بغیر اجازت میک اپ استعمال کرنے پر اپنے شوہروں سے طلاق مانگ لی ہے  ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ میرا اور میری بہن کا بغیر اجازت میک اپ استعمال کرنے پر ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد شوہر نے دونوں بہنوں کو گھر سے باہر نکال دیا۔مالپورہ کی دو بہنوں کی شادی ایک ہی گھر کے دو بیٹوں سے ہوئی تھی، دونوں بہنوں کی زندگی معمول کے مطابق ٹھیک جارہی تھی لیکن پھر انہیں پتا چل گیا کہ ان کی ساس بغیر اجازت ان کا میک اپ استعمال کرتی ہے۔خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جب بھی ہمیں کسی تقریب میں جانا ہوتا تو ہم میک اپ نہیں کرتے تھے کیونکہ ہماری ساس ہمارا میک اپ استعمال کرتی تھیں۔ 

 یہی نہیں میری ساس تقاریب کے علاوہ گھر میں بھی میرے کپڑے اور میک اپ استعمال کرنے لگی جس پر ایک دن ہم دونوں بہنوں کا ہماری ساس سے جھگڑا ہوگیا۔خاتون کے مطابق ساس نے میرے شوہر کو اس لڑائی کا بتا دیا تو اس کے بعد شوہر نے بھی مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں، صورتحال بگڑ گئی اور میرے شوہر نے مجھے حتی کہ میری بہن کو بھی گھر سے باہر نکال دیا۔خاتون نے مزید کہا کہ ہم دونوں بہنیں دو مہینے سے اپنے ماموں کے گھر رہ رہے ہیں اور طلاق کیلئے بضد ہیں۔خاتون کا کہناتھا کہ معاملہ اب اجازت کے بغیر کاسمیٹکس کے استعمال تک محدود نہیں رہا بلکہ شوہر انہیں ماں کے کہنے پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی