آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی

Jan 30, 2024 | 19:27:PM
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) عالمی مالیتی فنڈ نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کے متعلق ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔

آئی ایم ایف آوٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار سست رہے گی اس سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے اکتوبر 2023ء میں 2.5 فیصد معاشی گروتھ کا تخمینہ لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بنک نے نئی کرنسی نوٹوں کیلئے روڈ میپ جاری کردیا

آئی ایم ایف آوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نموکا ہدف 3.5 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اگلے مالی سال معاشی شرح نمو بڑھ کر 3.5 فیصد تک ہوجائےگی۔