پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو ابتک کا بڑا جھٹکا دیدیا۔۔۔اہم شخصیات پی پی میں شامل

Jan 30, 2022 | 20:56:PM
پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، بڑی وکٹ گرا دی
کیپشن: پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی نشان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی، سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کااظہار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، سیاسی شخصیات نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق ،میاں خیل ثنا اللہ ،میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا
اس کے علاوہ فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار خضر خان کے بھائی تحصیل چیئرمین فرحت اللہ بمعہ گروپ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے،سیاسی شخصیات نے سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے ہولناک وار۔۔ تعلیمی ادارے بند کرنیکا فیصلہ !!