ڈاکٹر سرتاج علی کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے فوکل پرسن مقرر 

Jan 30, 2021 | 23:27:PM
 ڈاکٹر سرتاج علی کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے فوکل پرسن مقرر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت قومی صحت کی منظوری کے بعد ڈاکٹر سرتاج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کرنے  سے پہلے ڈاکٹر سرتاج علی کو کورونا ویکسیی نیشن سینٹر کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین کی حکمت عملی سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کورونا ویکسین کے انتظامات بالخصوص پہلی کھیپ کی ملک میں منتقلی پر غور کیا گیا۔
 سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بذریعہ ہوائی جہاز ویکسین منتقلی کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا، صوبوں اور اضلاع کی سطح پر ویکسین مراکز اپنا کام کریں گے۔
چین سے کورونا ویکسین پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے منگوائی جائیگی، طیارہ یکم فروری کو روانہ ہوگا۔