کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

Jan 30, 2021 | 18:05:PM
کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا، پتنگ بازی کرنے والوں کو اب بھاری جرمانے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ بنانے والے کو پانچ سے بیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پتنگ کی خریدو فروخت کرنے والے کو ایک سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پتنگ اڑانے والے کو 25 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ 
کائٹ فلانگ ایکٹ کا فیصلہ محکمہ داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سے ایکٹ کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد ہوگا۔