ننکانہ : خون کی ہولی، ماں،بیوی سمیت4خواتین  قتل

Jan 30, 2021 | 16:16:PM
ننکانہ : خون کی ہولی، ماں،بیوی سمیت4خواتین  قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں بیٹے نے ماں، بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شاہ کوٹ کی بسم اللہ گلشن کالونی میں ایک گھر ہی کی 4 خواتین کو قتل کیا گیا۔ شبہ ہے کہ بیٹے نے چاروں خواتین کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔