نماز فجر کیلئے نہ اٹھنے پر سنگدل بیٹے نےباپ کو قتل کردیا

Jan 30, 2021 | 12:14:PM
 نماز فجر کیلئے نہ اٹھنے پر سنگدل بیٹے نےباپ کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد میں  خون سفید ہوگیا۔سنگدل بیٹے نے نماز فجر کیلئے صبح سویرے نہ اٹھنے پر طیش میں آکر اپنے باپ کو اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ فیصل آباد کےسمندری روڈ پر واقع  چشتیہ ٹاؤن میں  پیش آیا جہاں معمولی تنازع پر ملزم شہبازنے اپنے 50 سالہ باپ  مبشر رضا کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔سفاک ملزم نے ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے والد کو صبح نماز پڑھنے کا کہا   اور نہ اٹھنے پر غصے میں آ  کر  سر پر اینٹ دے ماری۔پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔