اینٹی کرپشن کا روپ دھار کر بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار

Jan 30, 2021 | 10:54:AM
اینٹی کرپشن کا روپ دھار کر بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن نے جعلی اینٹی کرپشن فورس بن کر سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نعیم نے بتایا کہ ملزمان بلال رانا، علی رضا اور عاطف محمود کو گرجاکھ سے گرفتار کیا گیا اور  ان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے  ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ  ملزمان اینٹی کرپشن فورس کا روپ دھار کر کارروائیاں کر کے سرکاری ملازمین اور دوسرے لوگوں کو بلیک میل کر رہے تھے،  ملزمان جعلی کارروائیوں سے محکمہ اینٹی کرپشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے۔