کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے36 کروڑ80 لاکھ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیا ضبط کر لیں
کیپشن: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی جانب سے ضبط شدہ36 کروڑ80 لاکھ روپے مالیت کی اشیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 36 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کر لیں ۔
ایف بی آرکے مطابق یہ کاروائیاں بلوچستان پولیس اور فرنٹیئر کور (نارتھ) بلوچستان کے تعاون سے کی گئیں ،ضبط کی گئی اشیا ٔ میں بینسن اینڈ ہیجز، مارلبرو اور 555 جیسے غیر ملکی سگریٹ برانڈز شامل ہیں۔
پکڑی جانے والی اشیأ میں بھارتی گٹکہ ، ٹائرز، چھالیہ اور سگریٹ کے کاغذ بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایف بی آر سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ر کھے گا ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے ایف بی آر کی وضاحت