ڈاکٹر عامر لیاقت کی حالت تشویشناک۔۔۔ رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ٹوئٹ نے لوگوں کو پریشان کردیا

Dec 30, 2021 | 22:50:PM
رکن قومی اسمبلی، طبیعت بگڑ گئی
کیپشن: ڈاکٹر عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے کئے جانے والے ٹوئٹ نے لوگوں کو پریشان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک ، ساﺅتھ سٹی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
رکن قومی اسمبلی کی جانب سے یہ ٹویٹ آنے کے بعد لوگ پریشان ہیں کہ انہیں کیا ہوا ہے کیونکہ اس سے پہلے نہ تو کوئی ایسی خبر سامنے آئی اور نہ ہی ان کے ٹویٹ میں ہی یہ واضح کیا گیا ہے۔