سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان

Apr 30, 2026 | 15:22:PM
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق امتحان میں کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دودن کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑااضافہ

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق  امتحان میں 12792  امیدوار شریک تھے جن میں سے صرف 355 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا ۔

 ایف پی ایس سی کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی جن میں84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں جن کی تقرری کی سفارش کی گئی ۔

پہلی پوزیشن اسید رفیق، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی۔

 ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس میں ایلوکیشن ہوئی  اورکسی امیدوار کی بھی فارن سروس میں ایلوکیشن نہ ہو سکی۔

 ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 23 کا تعلق پنجاب سے ہے،سندھ اور خیبرپختونخوا سے دو، دو جبکہ 3 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔